کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟
پاکستان اور روس تاریخ میں پہلی بار فوجی مشقیں کریں گے،اس سلسلے میں روسی فوج کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ رواں برس پہاڑی علاقے میں روس اور پاکستان کی پہلی بار مشترکہ فوجی مشقیں ہوںگی۔ روسی خبر رساں ادارےTassکے مطابق 2016ء میں روسی فوج سات بین الاقوامی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی۔ جن میں سے ایک پاکستانی فوج کے ساتھ بھی ہوں گی جو پہاڑی علاقے میں کی جائیں گی جس کی تصدیق روسی بری فوج کے سربراہ کرنل جنرل اولیگ سالوکوو نے کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے غیر ملکی ساتھیوں کے ساتھ رابطے کیلئے مشترکہ مشقوں کا شیڈول کیا ہے جن میں پاکستان کے ساتھ مشترکا فوجی مشقوں کے علاوہ روس رواں برس شنگھائی تنظیم تعاون کی دہشت گردی کے خلاف مشقیں، امن مشن 2016ء ، سابق سوویت ممالک پر مشتمل اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم کے پرامن دستوں کی مشقیں، روس ویت نام مشترکہ فوجی مشقیں اور روس منگولیا مشقیں بھی ہوں گی۔ |